28 فروری ، 2015
تھر پار کر.......تھر پار کر میں مختلف امراض اور غذائت کی کمی کے باعث آج 5بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔فروری میں جاں بحق بچوں کی تعداد 36ہوگئی ہے ۔تھرپارکر میں بیماری اور غذائت کی کمی کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے ۔سول اسپتال مٹھی میں غذائت کی کمی کے باعث 5بچے انتقال کر گئے ہیں ۔انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں ایک دن سے تین سال کے درمیان ہیں ۔ماہ رواں کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد 36ہوگئی ہے۔