دلچسپ و عجیب
03 مئی ، 2012

ایڈورڈ منک کی پینٹنگ ’دی اسکریم‘120ملین ڈالر میں نیلام

 ایڈورڈ منک کی پینٹنگ ’دی اسکریم‘120ملین ڈالر میں نیلام

نیویارک …این جی ٹی …ناروے کے مشہور و معروف آرٹسٹ ایڈورڈ منک کی 1895میں تخلیق کی گئی شہرہِ آفاق پینٹنگThe Screamنیویارک میں ہونے والی نیلامی میں12کروڑ(120ملین )ڈالر میں نیلام ہوگئی ۔مشہور نیلام گھر Sothebysکے تحت نیلامی کے لیے رکھی گئی یہ پینٹنگ ناروے کے ایک بزنس مین کی ذاتی ملکیت تھی اور ایڈورڈ منک کی تخلیق کردہ دی اسکریم کے چار ورژن میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔ دی اسکریم کی یہ نایاب کاپی نیلامی سے قبل مین ہٹن گیلری میں بھی نمائش کے لیے رکھی گئی تھی جس کی نیلامی امریکی شہرنیویارک میں منعقد کی گئی۔ماہرین کی جانب سے بے حد اہمیت کی حامل اس نایاب پینٹنگ کی 80ملین ڈالر تک میں فروخت ہوجانے کی توقع ظاہر کی جارہی تھی تاہم یہ توقع سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی۔اس پینٹنگ کے لیے سات بولی کنندگان میدان میں تھے جنہوں نے صرف12منٹ میں دی اسکریم کی قیمت120ملین ڈالر تک پہنچاکر اسے دنیا کی سب سے مہنگے داموں نیلام ہونے والی پینٹنگ بنادیا۔

مزید خبریں :