05 مارچ ، 2015
سیول........ جنوبی کوریا کی حکومت کاسگریٹ نوشی کے خلاف اٹھایا گیا اقدام رنگ لانے لگا۔ جنوری 2015 سے کورین حکومت نے سگریٹ کی قیمت دوگنی کر دی تھی، اسکے علاوہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دے کربھی اسکا استعمال کم کرنے کی کوشش میں حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت 60 فیصد لوگ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایک اندازے کے مطابق یہ شرح 90 فیصد تک بھی ہوسکتی ہے۔ متعدد افراد نے الیکٹرونک سگریٹ کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔