دلچسپ و عجیب
03 مئی ، 2012

اسپین: دیوہیکل مجسمے میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا

اسپین: دیوہیکل مجسمے میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا

بارسلونا…این جی ٹی …اسپین کے شہر بارسلونامیں سیاحوں کے ایک گروپ کو اُس وقت اپنی تفریح مہنگی پڑ گئی جب وہ تاریخی شخصیت کولمبس کے دیوہیکل مجسمے پر پھنس گئے۔ یہ چھ سیاح اس عظیم والشان مجسمے کو دیکھنے کی عرض سے بذریعہ لفٹ اس کی اونچائی تک پہنچے لیکن بد قسمتی سے اندرونی حصے میں نصب لفٹ ٹوٹ گئی۔اچانک رونما ہو نے والے اس حادثے کے بعد ان سیاحوں کا زمین پر آنا ناممکن ہو گیا لہٰذا فائر فائٹرز کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کرین اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے انہیں 60میٹرز کی اونچائی سے نیچے اتار کر بچالیا۔

مزید خبریں :