04 مئی ، 2012
پشاور… قبائلی علاقوں میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔اے پی آئی فاٹا حکام کے مطابق آج چار مئی سے فاٹا میں انسداد پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم میں آٹھ سال تک عمر کے667091 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جارہے ہیں جس کیلئے 2334 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔ اس مہم کو سپیشل انٹر نل ایڈیشنل ڈوز SIAD کا نام دیا گیا ہے۔