04 مئی ، 2012
لندن…بر طانیہ میں ایک نجی کمپنی نے شکار کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی منفرد سہولت مہیا کی ہے جس میں شکاری اصلی لیکن شکار اور گولی نقلی ہوتی ہے۔اس دلچسپ تفریح میں ایک انسان لو مڑی کا روپ دھار کر جنگل میں اپنا بچاؤ کر تا ہے جسے شکاری کھلاڑی مہیاکی گئی Paintballگن کے ذریعے اپنا نشانہ بناتا ہے۔400پونڈ کے عوض ایک وقت میں تقریباً دس افراد شکاری بن کر اس بہروپئے شکار کو مارنے کی کو شش کرتے ہیں جوخون بہائے بغیر شکار کرنے کے شوق کو پورا کر نے کا سنہری مو قع فراہم کرتا ہے۔تفریح بھی ۔۔۔پابندی کے بغیرشکار کا موقع بھی اور جانوروں کی جان بھی محفوظ۔۔ ایک وقت میں اتنے فائدے ۔