18 مارچ ، 2015
تھر پار کر.......تھر پار کر میں غذائی کمی اور بیماریوں سے بچوں کی ہلاکتوں کاسلسلہ نہ رک سکا ہے ۔آج بھی سول اسپتال مٹھی میں 3بچے انتقال کر گئے ہیں ۔تھر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی کے باعث 3بچے انتقال کر گئے ہیں ،جس کے بعد مارچ کے مہینے میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے ۔گزشتہ سال بھی غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا سیکڑوں بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔