دلچسپ و عجیب
22 مارچ ، 2015

تھری ڈی پرنٹر سے دنیا کی پہلی کشتی تیار

تھری ڈی پرنٹر سے دنیا کی پہلی کشتی تیار

نیو یارک.........تھری پرنٹر سے کھلونے، مجسمے اور گاڑیوں کے ماڈل بنانا اب ماضی کا قصہ ہوئے، کیونکہ ایک ماہر امریکی انجینئر نے تھری ڈی پرنٹر سے ایسی ننھی کشتی تیار کرلی ہے، جو پانی پر تیرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ 17فٹ لمبی اور 2فٹ چوڑی اس دلکش کشتی کا کل وزن 65پونڈز ہے، جس کو مکمل کرنے میں 5سو ڈالرز کے لگ بھگ لاگت آئی ہے۔ دنیا کی اس پہلی تھری پرنٹڈ کشتی کو مختلف ٹکڑوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جس کو مکمل کرنے کیلئے انجینئر کو 42دِنوں تک کڑی محنت کرنا پڑی۔

مزید خبریں :