24 مارچ ، 2015
غزہ ......فلسطینی عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی مظالم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں لیکن یہ ظلم اور بربریت بھی فلسطینیوں کے حوصلے کم نہیں کرسکی ہے۔ایسے ہی حوصلے کا عملی مظاہرہ غزہ میں رہنے والے ایک فلسطینی خاندان نے بھی کیا اورشیر کے ننھے بچوں کو گود لے کر اپنی فیملی کا حصہ بنا لیا۔خاندان کے سربراہ سعد الجمال نے ان دو ماہ کے ننھے بچوں کو رفاہ نامی چڑیا گھر سے خریدا ہے اور مہاجرین کیمپ میں رہنے کے باوجود انہیں اپنے گھر میں رکھ لیا ہے۔ننھے شیر وں نے اپنے معصومانہ انداز سے گھر کے بچوں ،بڑوں اور خواتین کے دلوں میں بھی گھر کر لیا ہے ۔ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ انہیں خود سے کبھی جدا نہیں کرینگے۔واضح رہے کہ فلسطین کی خراب صورتحال کے پیش نظر کئی چڑیا گھر ویران ہوگئے ہیں اور انتظامیہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے جانوروں کو بیچنے پر مجبور ہے۔