دلچسپ و عجیب
25 مارچ ، 2015

خاتون نے اونچی ہیل والے جوتے پہن کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

خاتون نے اونچی ہیل والے جوتے پہن کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

برلن.........اُونچی ہیل والے جوتے پہننا فیشن بھی ہے اور ضرورت بھی، لیکن جرمنی میں ایک خاتون ایسی بھی ہے، جس نے اونچی ہیل والے جوتے پہن کر ایسی دوڑ لگائی اور عالمی ریکارڈ قائم کرکے ہی رکی۔ اس خاتون نے سنہری رنگ کی اونچی ہیل والے جوتے پہن کر 100میٹر کے فاصلے کو 14.5سیکنڈز میں طے کرکے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ اس خاتون نے یہ عمل پہلی مرتبہ سر انجام نہیں دیا، بلکہ اس سے قبل 2009 میں برلن میں منعقد ہونے والی سٹیلیٹو ریس میں بھی 9 سینٹی میٹر اونچی ہیل پہن کر دوڑ لگائی اور ریس کی فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید خبریں :