25 مارچ ، 2015
ٹوکیو........سیب کا پھل یوں تو بہت سے لوگوں کو پسند ہوتا ہے، لیکن یہ ننھا پانڈا بھی سیب کا شوقین دکھائی دیتا ہے۔ جی ہاں جاپان کے ایک چڑیا گھر میں موجود اس ننھے منھے پانڈ ے کے سامنے جب سیب پیش کیا گیا، تو اس نے خوب مزے لے لے کر کھایا اور سب کا دل لبھایا۔ پانڈا کی یہ ادائیں وہاں موجود لوگوں کو بھی خوب بھائی جس کے بعد اسے انٹرنیٹ پر بھی اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔