دلچسپ و عجیب
26 مارچ ، 2015

ایڈونچر کا شوقین نوجوان ہانگ کانگ کی بلند عمارت پر پہنچ گیا

ایڈونچر کا شوقین نوجوان ہانگ کانگ کی بلند عمارت پر پہنچ گیا

ہانگ کانگ.........تصویریں کھنچوانا ایک ایسا شغل کہ اگر کوئی اس بخار میں مبتلا ہوجائے، تو پھر پیچھا چھڑانا بہت ہی مشکل کام ہے، لیکن جب بات ہو بلند عمارت پر لٹک کر تصویریں لینے کی تو خطروں کے کھلاڑیوں کو روکنا ناممکن ہے۔ جی ہاں جرمنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو ایڈونچر نے ستایا تو بلند عمارت پر جا پہنچا اور لٹک کر پورے شہر کی تصاویر لے ڈالیں۔ ہانگ کانگ کی چند بلند ترین عمارتوں میں شمار ہونے والی منولیفا نامی 50منزلہ عمارت کی چوٹی پر نوجوان کو تصاویر لیتے دیکھ کر نیچے موجود افراد حیرت زدہ رہ گئے، لیکن خطروں کا یہ کھلاڑی وہاں بھی اطمینان کے ساتھ ایڈونچر کو انجوائے کرتا رہا۔

مزید خبریں :