28 مارچ ، 2015
بیجنگ..........ویسے تو دنیا بھر میں فوجی جوان اپنے کمال کے نظم و ضبط کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار اچانک رونما ہونے والے کچھ واقعات انہیں بھی بوکھلاہٹ کا شکار کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا چین میں ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران جب ایک نئے جوان نے ٹریننگ کے دوران بم حفاظتی دیوار کے اس پار پھینکنے کے بجائے اپنے سامنے ہی پھینک دیا۔ وہ تو اچھا ہوا کہ بروقت ہی اپنے کارنامے کا پتا چل گیا ورنہ اچھے خاصے زخمی ہو جاتے۔