دلچسپ و عجیب
28 مارچ ، 2015

57کرتب بازوں نے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ

57کرتب بازوں نے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ

نیویارک........ہوا میں اڑان بھرتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں اور یہ مظاہرہ اس انداز میں سر انجام دینے کا، تو شاید کسی نے خواب میں بھی نہ سوچا ہو۔ جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس میں 57ماہر کرتب بازوں پر مشتمل ایک گروپ نے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے اپنے مرحوم دوست کو انوکھا خراج تحسین پیش کیا۔ 3ہوائی جہازوں میں سوار اسکائی ڈائیورز نے 16ہزار فٹ کی بلندی سے بیک وقت چھلانگ لگائی اور فضاء میں ہاتھوں کو ملا کر دو مختلف شکلوں میں ڈھلنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں اسکائی ڈائیورز نے فضاء میں 180میل کی گھنٹہ کی رفتار سے پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر کامیابی سے لینڈنگ کی اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

مزید خبریں :