دلچسپ و عجیب
05 مئی ، 2012

عراقی نوجوان کا دنیا کا طویل ترین قرآنی نسخہ تحریر کرنے کا عہد

عراقی نوجوان کا دنیا کا طویل ترین قرآنی نسخہ تحریر کرنے کا عہد

بغداد … این جی ٹی … جس طرح خدا تعالیٰ سے محبت جتانے کیلئے کوئی پیمانہ مقرر نہیں اسی طرح اس کے رسول ﷺ پر نازل کیے گئے قرآنِ پاک سے مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا بھی کوئی ثانی نہیں۔ خدا کی کتاب سے بے مثال محبت کا عملی ثبوت پیش کیا ہے عراق سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان حسین ال خارسان (Hussein-al-Kharsan) نے جو دنیا کا طویل ترین قرآنی نسخہ تحریر کرنے میں مصروف ہے۔ خارسان یہ کام 6 ماہ میں مکمل کرنے والا تھا جس کیلئے وہ مسلسل 16 گھنٹے کام کرتے ہوئے قرآن کریم کے 503 صفحات میں سے 3صفحے روزانہ لکڑی اور پُر سے بنے قلم سے ہاتھ سے تحریر کررہا تھا۔ گھٹنوں پر بیٹھنے اور جُھک کر لکھنے کے باعث خارسان کی گردن میں مسلسل تکلیف رہنے لگی اور ڈاکٹروں نے اُسے آرام کا مشورہ دے دیا۔ اس حال میں بھی خارسان نے اپنے عزم کو کمزور نہیں ہونے دیا اور تکلیف کے باوجود 5گھنٹے کے معمول سے اپنا کام جاری رکھا۔ اب تک قرآن کے 13 صفحات ہاتھ کی لکھائی کے ذریعے مکمل کرنے والے خارسان کا ماننا ہے کہ مکمل ہونے کے بعد اسکا یہ طویل ترین قرآنِ مجید 5 ہزار 500 سے 6 ہزار میٹر لمبا یعنی تقریباً 3 اعشاریہ 4 سے 3 اعشاریہ 7 میل فاصلے کے برابر ہوگا۔

مزید خبریں :