02 اپریل ، 2015
نیویارک........امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سمندر میں موجود یہ دریائی بلی تو سرفنگ کی بے حد شوقین نکلی۔ اس دریائی بلی نے سمندر میں سرفنگ بورڈ کو دیکھا تو اس کے اوپر چڑھنے کی کوششیں کرنے لگی۔ شوق کی خاطر تو دریائی بلی سرفنگ بورڈ پر با آسانی سوار ہوگئی، لیکن مسلسل جدوجہد کے بعد بورڈ پر چڑھتی مگر اپنا توازن برقرار نہ رکھ پاتی۔ دریائی بلی کی جدوجہد پر مبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہے اور لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔