دلچسپ و عجیب
05 اپریل ، 2015

بندر ترقی کے دشمن،بھارتی شہر بنارس میں انٹرنیٹ کے تارکھا گئے

 بندر ترقی کے دشمن،بھارتی شہر بنارس میں انٹرنیٹ کے تارکھا گئے

نئی دہلی......بھارت میں بندر ترقی کے دشمن بن گئے ، ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں انٹرنیٹ کی تاریں توڑ توڑ کر کھانے لگے ہیں اور انٹر نیٹ صارفین کے لیے وبال جان بن گئے ہیں ۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کے باسیوں کو بندروں نے تنگ کر رکھا ہے ، کھانے پینے کی چیزیں تو اٹھا کر بھاگ ہی جاتے تھے، اب انٹر نیٹ کی تاریں بھی توڑکر ہڑپ کرجاتے ہیں جس سے انٹرنیٹ کنکشن ڈسٹرب رہتا ہے، یہاں آنے والے ٹورسٹ اور مقامی افراد بندروں کی اس حرکت سے خاصے تنگ ہیں، ان کا کہنا ہےکہ ہر وقت اور ہر جگہ بندروں کو روکنا ممکن بھی نہیں ، لیکن ان کی اس حرکت سے چھٹکارا بھی ضروری ہے۔

مزید خبریں :