دنیا
06 اپریل ، 2015

بھارتی پروازیں اڑانے والے کپتانوں کی ذہنی صحت پر سوالیہ نشان

بھارتی پروازیں اڑانے والے کپتانوں کی ذہنی  صحت پر سوالیہ نشان

جے پور ......بھارتی پروازیں اڑانے والے کپتانوں کی ذہنی صحت پر سوالیہ نشان لگ گیاہے۔ جے پورایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کی پرواز کے کاک پٹ میں معاون پائلٹ اور کیپٹن کی مبینہ ہاتھا پائی اور تکرارہوگئی،جھگڑے کے باوجود پائلٹ پرواز دہلی لے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کی پرواز کے کاک پٹ میں معاون پائلٹ نے کیپٹن سے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کی ،دونوں میںکافی دیر تک تکرار بھی ہوئی اس دوران معاون پائلٹ نے کپتان کو گالیاں بھی دیں ۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق تکرار معاون پائلٹ کی روانگی سے پہلے معمول کی چند ریڈنگز لینے کی ہدایت پر ہوئی،جس پر معاون پائلٹ کپتان پر بھڑک اٹھا ، کاک پٹ میں ہونے والی لڑائی نئی دہلی جانیوالی پرواز کی روانگی سے چند منٹ پہلے ہوئی۔

مزید خبریں :