07 اپریل ، 2015
کراچی ......دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں غیر محفوظ خوراک کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔بین الاقوامی ادارہ صحت کی جانب سے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو صحت کے اصولوں کی آگاہی دینا ہے۔ اس سال اس دن کا پیغام فوڈ سپلائی چین اور کھانے کی اشیا کو محفوظ بنانا ہے ۔بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد افرادکی موت واقع ہوجاتی ہے، جس میں بچے بھی شامل ہیں، صرف پاکستان میں ہر سال ڈھائی لاکھ بچے مضر صحت پانی کے استعمال سے جاں بحق ہوتے ہیں ۔ طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک گلاس پانی بھی 200سو کلو میٹر سفر کر کے پہنچتا ہے، کلورین کی ایک فیکس مقدار پانی میں شامل ہوتی ہے، پھر بھی پانی ابال کر پیے،سپلائی چین مینجمنٹ میں جہاں سے اشیاء اگ رہی ہے اور بعد میں آپ کے پاس پہنچتا ہے۔ اسی طرح میٹ اور بیف گوشت ہے جس لاغر جانور ہیں اس پر بھی ایکشن کورہا ہے، سموسے بیچنے والا زیادہ ائجینک ہے،سموسے بیچنے والے اور نیشنل اور انٹر نیشنل فوڈز چین دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نقصان دہ بیکٹیریا، وائرس، یا کیمیائی اسپرے اسہال اور کینسر سے لے کر 200 سے زائد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں،تمام قوموں کیلئے صحت مند خوراک کی کی ترسیل ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور پاکستان جیسے زرعی ملک میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ہر سال دنیا بھر میں مضر صحت اشیاء کے استعمال کے باعث لاکھوں افراد اپی زندگیاں ہار جاتے ہیں۔