دلچسپ و عجیب
07 مئی ، 2012

فیس بک پر ہر چارمیں سے ایک شخص کا جھوٹا پروفائل

فیس بک پر ہر چارمیں سے ایک شخص کا جھوٹا پروفائل

کراچی… انکشاف ہو اہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ہر چار میں سے ایک شخص جھوٹے پروفائل کے ساتھ موجود ہے۔ کنزیومر رپورٹ کے مطابق فیس بک پر ہر چار میں سے ایک شخص اپنے پروفائل میں جھوٹ لکھتا ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عموما لوگ ایسا کسی دوسرے کومتاثر کرنے کیلئے نہیں کرتے بلکہ زیادہ تراس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنی پرائیوسی میں کسی کی مداخلت نہیں چاہتے ۔ فیس بک استعمال کرنیوالوں میں بعض افراد اپنی شناخت چھپانے کیلئے جھوٹ بولتے ہیں ،اسی مقصد کیلئے وہ کبھی غلط ناموں یا نامکمل نام استعمال کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :