دنیا
07 مئی ، 2012

حافظ سعید سے متعلق کلنٹن کے بیان کی تائید کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

حافظ سعید سے متعلق کلنٹن کے بیان کی تائید کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن … ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات تعطل کا شکار نہیں، ہر سطح پر بات چیت جاری ہے، پاکستانی پارلیمنٹ کی تجاویز کا انتظار ہے، حافظ سعید سے متعلق ہیلری کلنٹن کے بیان کی تائید کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال افغان سرحد کے قریب سے اغواء کئے گئے امریکی اہلکار وارن وینسٹائن کی رہائی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر تحقیقات کررہے ہیں، وارن کے اغواء کے بعد پاکستان میں موجودگی کے واضح شواہد نہیں ہیں۔ امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تعلقات سے متعلق پاکستانی پارلیمنٹ کی تجاویز کا انتظار ہے، پارلیمنٹ کی تجاویز کے بعد مسائل کے حل کیلئے بات کریں گے، پاکستان سے تعلقات تعطل کا شکار نہیں، ہر سطح پر بات چیت جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حافظ سعید سے متعلق سیکریٹری ہیلری کلنٹن کے بیان کی تائید کرتے ہیں، حافظ سعید کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

مزید خبریں :