صحت و سائنس
08 مئی ، 2012

پشاور: فاٹاسے متصل علاقوں میں انسداد پولیو مہم کیلئے 24 پوائنٹس قائم

پشاور: فاٹاسے متصل علاقوں میں انسداد پولیو مہم کیلئے 24 پوائنٹس قائم

پشاور … ڈی سی او پشاور سراج احمد نے کہا ہے کہ فاٹاسے متصل علاقوں میں انسداد پولیو مہم کیلئے 24 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں ڈی سی او سراج احمد نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں کشیدہ صورتحال کے باعث 3 لاکھ سے زائد قبائلی پشاور کے بندوبستی علاقو ں میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ان علاقوں میں 24 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جبکہ 95 پولیو ٹیمیں ان علاقوں میں گھر گھر جاکر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلارہی ہیں۔

مزید خبریں :