دلچسپ و عجیب
10 مئی ، 2012

میامی چڑیا گھر انتظامیہ نے آئی پیڈ کو بن مانسوں سے رابطے کا ذریعہ بنالیا

میامی چڑیا گھر انتظامیہ نے آئی پیڈ کو بن مانسوں سے رابطے کا ذریعہ بنالیا

میامی …اس جدید دور میں جہاں نت نئی ایجادات نے انسانوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے وہیں جانور وں کو بھی ان میں دلچسپی پیدا ہونے لگی ہے۔امریکی شہر میامی کے جنگل آئی لینڈ نامی چڑیا گھر میں بن مانس بھی ہائی ٹیکنالوجی کے دلدادہ نظر آرہے ہیں جہاں کی انتظامیہ نے آجکل ان بن مانسوں سے رابطے اور انکے ذہن کو پڑھنے کے لیے آئی پیڈ کا سہار الے لیا ہے۔چڑیا گھر کے انکلوژر میں موجود ان بن مانسوں کو پنجرے کے باہر ہی آئی پیڈ پکڑا دیا جاتا ہے جسکے بعد یہ اپنی انگلیاں پنجرے سے باہر نکال نکال کر اسکے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :