01 جون ، 2015
بیجنگ.......چین کےدارالحکومت بیجنگ میں نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئی قانونی اصلاحات کے تحت ہوٹلوں، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 32ڈالر کے برابر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ یہی نہیں، کوئی شخص قانون کو بار بار توڑے گا تو پھر جرمانے کے علاوہ حکومتی ویب سائٹ پر اس کا نام ڈالا جائے گا تاکہ اسے شرمندہ کیا جائے۔