03 جون ، 2015
لندن.......برطانیہ کے تاریخی شہر ایکسٹر میں 90برس کی دادی اماں نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔ اسٹیلا گیلارڈ نامی ان بڑی بی نے اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ زندگی میں پہلی بار ہیلی کاپٹر سے 15ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ کرکے یہ ثابت کردیا کہ عمر میں کیا رکھا ہے، بس ہمت اور حوصلہ جوان ہونا چاہئے۔ 90سالہ معمر خاتون نے اس کامیابی کو اپنی بیٹی کے نام کردیا، جو 3سال قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر جہاں فانی سے کوچ کر گئی تھی، جبکہ ان کی اسکائی ڈائیونگ کا مقصد کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے چندہ جمع کرنا تھا۔