دلچسپ و عجیب
11 مئی ، 2012

گھومتے ہوئے ہدف پر کلہاڑیاں مارنے کا منفر کارنامہ

گھومتے ہوئے ہدف پر کلہاڑیاں مارنے کا منفر کارنامہ

بیجنگ…این جی ٹی…خطروں کے کھلاڑی تو دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن ایسا مظاہرہ شایدپہلی کبھی نہ پیش کیا گیاہو جہاں گھومتے ہوئے انسانی ٹارگٹ کے اردگر کلہاڑیوں سے نشانہ لگایا جائے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے ایک شوکے دوران چینی نوجوان Wang Shengliنے30سیکنڈ میں انسانی ہدف کے اردگرد12کلہاڑیاں عین نشانے پر لگانے کا غیر معمولی کارنامہ سر انجام دیا۔اس موقع پر گھومتے ہوئے اسٹینڈ پر لکڑیوں کے بیچوں بیچ دونوں جانب دو نوجوان چینی باشندے موجود تھے جبکہShengliکو انکے اردگر موجود لکڑیوں کے تنوں پر کلہاڑی کو ٹکانا تھا۔انتہائی مہارت سے نشانے بازی کرتے ہوئے Shengliنے ناصرف دیکھنے والوں کو اپنی سانسیں روک لینے پر مجبور کردیا بلکہ صرف 30سیکنڈ کے مختصر وقت میں زیادہ سے زیادہ کلہاڑیاں انسانوں کو بچاتے ہوئے تنے پر مارکر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروالیا۔

مزید خبریں :