11 مئی ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…کان کھڑ ے ہو نے کامحاورہ تو آ پ نے سنا ہو گا جس کا مطلب کسی بات کو غو ر سے سننا ہے ۔ تا ہم اب یہ محا ورہ حقیقت میں ڈھل گیاہے اور جاپانی سا ئنسدا نوں نے بلی کے کا نو ں سے متشا بہہ ایسے الیکٹر انک کا ن تیار کر لیے جنہیں سر کے اوپر ایک ٹوپی کی طرح پہنا جاتاہے۔Neocomimiنامی ان کانوں میں لگا ئے گئے سینسر انسا نی خیالا ت کی لہروں کو محسوس کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں جن کے ذریعے کان آ پ کے جذبات اور کیفیت کے مطا بق حرکت کر یں گے ۔ اگر آ پ کسی بات پر غور کریں گے تو یہ کا ن کھڑے ہو جا ئیں گے اور اگر گہری سو چ میں ہو نگے تو لٹک جائیں گے ۔ ہیلو کٹی کردار سے بے حد محبت کرنے والے جاپانی لوگوں کے درمیان یہ کان تیزی سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور وہاں ایک جدید فیشن ٹرینڈ کی سی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔