دلچسپ و عجیب
11 مئی ، 2012

بر طانیہ کے سفاری پارک میں شر ارتی بندروں کا کار پر دھاوا

بر طانیہ کے سفاری پارک میں شر ارتی بندروں کا کار پر دھاوا

لندن…این جی ٹی… بندر کے ہاتھ ناریل لگ جانے کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا لیکن اگر بندر وں کے ہاتھ کوئی نئی گاڑی لگ جائے تو وہ اس کاکیا حشرکریں گے یہ ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔ برطانیہ کے ایک سفاری پارک کی انتظامیہ نے ان چالیس شرارتی بندروں کا دل بہلانے کے لیے انہیں ایک نئی کارفراہم کردی ۔گاڑی کے پاس جانے کا موقع ملنے کی دیر تھی کہ بندروں نے اس کار سے چھیڑ چھاڑ ایسے منفرد انداز میں کی کہ پارک انتظامیہ کا منہ کُھلا کا کُھلا ہی رہ گیا۔پہلے تو پارک میں موجود بندروں کی ٹولی نے اس شاندارکارپرچڑھ کر خوب دل بہلایا اور پھر انھیں کچھ ایسی شرارت سوجھی کہ منٹوں میں کارکے مختلف حصوں کو انھوں نے جگہ سے ہی نکال پھینکا۔ اس ساری کار وائی میں ہر بندر دوسرے بندر سے شرارت میں سبقت لے جانے کیلئے کار کو نقصان پہنچاتارہا اور اسی کھیل میں دیکھتے ہی دیکھتے پوری کی پوری گاڑی کا حشر نشر ہو گیا۔

مزید خبریں :