دلچسپ و عجیب
11 جون ، 2015

لندن: کسٹرڈ پھینکنے کے عالمی مقابلے میں جاپانیوں نے میدان مارلیا

لندن: کسٹرڈ پھینکنے کے عالمی مقابلے میں جاپانیوں نے میدان مارلیا

لندن........برطانیہ میں ایک دوسرے کے اوپر کسٹرڈ پھینکنے کی چیمپئین شپ میں جاپانیوں نے میدان مار لیا۔ برطانیہ کے قصبے کوسہیتھ میں ایک دوسرے کے اوپر کسٹرڈ پھینکنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے کا اہتمام ہر سا ل کیا جاتا ہے، جس میں شرکت کرنے کے لئے اس سال 17ٹیمیں برطانیہ سے، جبکہ 1ٹیم جاپان سے تھی۔ اس منفرد مقابلے میں مختلف ٹیموں کے شرکاء نے فینسی اور سپر ہیروز کے ملبو سات زیب تن کیے اور ایک دوسرے پر کسٹرڈ سے حملہ کیا۔ جاپانی ٹیم کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کسٹرڈ اپنی مخالف برطانوی ٹیم پر پھینک کر فاتح ٹیم کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ انوکھا مقابلہ 1967سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو ہر طبقہ فکر کے افراد میں بے حد مقبول ہے۔

مزید خبریں :