11 جون ، 2015
اوٹاوا.......... ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈونچر سے بھرپور آؤٹ ڈور کھیلوں میں حصہ لینے سے بچوں کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتو ں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو بچے گھر سے باہر ایڈ ونچرز سے بھر پور کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں مثلاً کسی اونچی جگہ پر چڑھنااترنا یا اچھلنا کودنا ، ایسی سرگرمیاں بچوں کی صحت پر اچھے اثرات ڈالتی ہیں،جس سے بچوں میں تخلیقی صلاحیتیں بھی بڑھتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کوڈر خوف کے بغیر بچوں کو ایسے کھیلوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔