دلچسپ و عجیب
13 جون ، 2015

لندن: نیپولین بوناپارٹ کے زیر استعمال رہنے والی پستولوں کی نیلامی

لندن: نیپولین بوناپارٹ کے زیر استعمال رہنے والی پستولوں کی نیلامی

لندن.......فرانس کے مشہور سپہ سالار اور حکمران نیپولین بوناپارٹ کے زیر استعمال رہنے والی 2پستولیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ لندن میں واقع شاہی اشیاء کے سب سے بڑے میوزیم میں موجود فرانسیسی بادشاہ نیپولین بوناپارٹ کے زیر استعمال رہنے والی یہ دونوں پستولیں اگلے ماہ واٹر لو جنگ کے 200برس مکمل ہونے پر نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ سونے کی تہہ چڑھی یہ دونوں پستولیں نیپولین نے اپنے 3سالہ بیٹے اور اکلوتے جانشین فرانکوئس جوزف چارلس کو تحفے کے طور پر دی تھیں۔ میوزیم کے منتظمین کے مطابق یہ دونوں پستولیں تقریباً 1اعشاریہ 2ملین پاؤنڈ تک فروخت ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :