دلچسپ و عجیب
13 جون ، 2015

آئن اسٹائن کےخطوط،دستاویزات لاکھوںڈالر میں نیلام

 آئن اسٹائن کےخطوط،دستاویزات لاکھوںڈالر میں نیلام

لاس اینجلس.......لاس اینجلس میں عالمی شہرت یافتہ سائنس دان البرٹ آئن اسٹائن کے خطوط اور دستاویزات 4 لاکھ 20 ہزار 625 ڈالر میں نیلام کر دی گئیں ۔دو درجن سے زائد یہ ،، خطوط لاس اینجیلس کے آکشن ہائوس ’پروفائلز اِن ہسٹری‘ نے نیلامی کے لیے پیش کیے تھے ۔ان خطوط میں آئن سٹائن نے خدا سے متعلق اپنا تصورات ، ایٹم بم اور جرمنی میں نازی ازم کے بارے میں بھی اپنے خیالات بیان کیے تھے ۔یہ خطوط انگریزی اور جرمن زبان میں لکھے گئے ہیں ،، کچھ خطوط قلم سے تحریر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ٹائپ رائٹر کی مدد سے ٹائپ کیے گئے ہیں۔آکشن ہاؤس نے ان خطوط سے متعلق مزيد کہا کہ یہ کوئی عام قسم کے خطوط نہیں بلکہ یہ 20 ويں صدی کی ايک سوچ ہے جو ان خطوط سے ظاہر ہوتی ہے۔

مزید خبریں :