12 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے الفلاح میں گردن توڑ بخار نے معصوم بچّی کو اشاروں سے دل کی بات کہنے اور سننے پر مجبور کر دیا۔ چھوٹی سی عمر میں گردن توڑ بخار نے عائشہ پر ایسا حملہ کیا کہ پھول سی بچی سننے اور بولنے سے محروم ہوگئی۔ بچی کے باپ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیماری کا واحد حل سرجری بتایا ہے جس پر پچیس لاکھ تک خرچ ہو سکتے ہیں مگر باپ کی ہلکی جیب اتنا بھاری بوجھ کیسے اٹھائے۔عائشہ کے گھر والوں نے حکومت اور دردِ دل رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اِس گھڑی میں اْنکی مدد کی جائے تاکہ اْن کی بیٹی بول اور سن سکے اور معاشرے کا مثبت کردار بن سکے۔