دلچسپ و عجیب
14 جون ، 2015

بھارتی صوبہ بہار میں امتحانی نقل کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

 بھارتی صوبہ بہار میں امتحانی نقل کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

نئی دہلی.........امتحانات میں نقل کہاں نہیں ہوتی مگر بھارتی صوبہ بہار اپنی مثال آپ ہے ، اس بار یونی ورسٹی کے طلبا نے نقل کا ایسا ریکارڈ بنایاہے کہ سب حیران ہیں۔ آئیڈیل ماحول ہے، نہ چھپ کر دیکھنے کی ضرورت،، نہ ہاتھ پر لکھی ننھی منی تحریر پڑھنے کی زحمت ، البتہ کتابوں سے جواب ڈھونڈنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے ، پورا کا پورا کورس سامنے پڑا ہے ۔اس سے پہلے اجتماعی چیٹنگ کی ایسی مثال کبھی سامنے نہیں آئی،اسی سال مارچ میں بہار میں دسویں جماعت کے امتحان بھی اپنی مثال آپ تھے جہاں امتحان کی تیاری نہ کرنے والوں کے ساتھیوں نے انہیں پاس کرانے کےلیے جان کی بازی لگادی تھی۔بھارتی میڈیا پر نشر ہوئے ان مناظر کو دنیا بھر کے میڈیا میں پذیرائی ملی اور ہر جگہ بہار ہی کا چرچا تھا۔۔اس بار یونی ورسٹی میں بڑے پیمانے پر چیٹنگ منظر عام پر آئی تو انتظامیہ بھی ہل کر رہ گئی۔ چار سو پچاس طلبا کو فارغ کردیا گیا ، 200 طلبا اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :