14 جون ، 2015
سکھر......سکھر بیراج کے بائی پاس پر صبح سویرے پل پر پھنسے اونٹ کی ٹانگ کو 6 گھنٹے بعد اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکال لیا گیا۔آج صبح 7 بجےسکھر بیراج پل کے ایکس پینشن expansion جوائنٹ میں اونٹ کی ٹانگ پھنس گئی جس کے بعد اونٹ کے مالک نے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر مقامی اور ریسکیو انتظامیہ کو دی لیکن کوئی بھی موقع پر نہیں پہنچا،اونٹ کے مالک نے علاقہ مکین اور مزدوروں کی مدد سے 7گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اونٹ کی ٹانگ کو باہر نکال لیا لیکن جدید آلات نہ ہونے اور دیسی طریقوں سے پل تورنے کی وجہ سے پل کو نقصان پہنچا۔