21 جون ، 2015
کیلی فورنیا ........کیلی فورنیا کے ساحل پر 66 افراد نے ایک ساتھ ،وہ بھی ایک سرفنگ بورڈ پر سرفنگ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔کیلی فورنیا کے ہنٹنگٹن بیچ پر یہ کارنامہ انجام دیا گیا،اور ریکارڈ بنانے کیلئے 66 افراد ایک ساتھ ایک بڑے سے سرفنگ بورڈ پر چڑھے،جس کی لمبائی 42 فٹ تھی۔تمام لوگوں نے سمندر کی لہروں پر 10 سیکنڈ سے زائد وقت تک سمندر کی لہروں پر سرفنگ کی اور نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔