کھیل
21 جون ، 2015

|پہلے یورپین گیمز میں مزید کئی میڈلز کا فیصلہ ، روس سب سے آگے

|پہلے یورپین گیمز میں مزید کئی میڈلز کا فیصلہ ، روس سب سے آگے

باکو.......پہلے یورپین گیمز میں مزید کئی مقابلوںمیںمیڈلز کا فیصلہ ہوگیا،لیکن ٹیبل پر روس اب بھی سب سے آگے ہے۔آزربائیجان کا شہر باکو میں جاری گیمز میں ویمنز روڈ ریس کا گولڈ بیلا روس کے نام رہا۔اسپورٹس میلے میں آرٹسٹک جمناسٹک کے دس میڈلز کا فیصلہ بھی ہو گیا۔مینز فلور کا گولڈ اسپین نے جیتا۔ وومن والٹ میں سوئٹزر لینڈ کی جمناسٹ نے بازی جیتی۔ وومن ان ایون بارز کا گولڈ روس کے نام رہا۔ مینز پومل ہارس میں سلونیانے طلائی تمغہ جیتا ۔ مینز رنگز کا گولڈ میڈل یونان کے ہاتھ آیا۔مینز والٹ میں یوکرائن، وومن بیلنس بیم میں نیدر لینڈ، مینز پیرارل بارزمیں آزربائیجان، وومن فلور میں سوئٹزرلینڈاور مینز ہاریزنٹل بار میں جرمن کے جمناسٹ نے بازی ماری ۔ وومن سائنکرونائزڈ تین میٹر اسپرنگ بورڈ میں جرمن جوڑی فاتح رہی۔مینزتین میٹر اسپرنگ بورڈ کا طلائی تمغہ برطانیہ کے نام رہا۔شوٹنگ کے وومن سکیٹ میں بھی برطانوی شوٹر بازی لے گئیں،جبکہ واٹر پولو ویمنز کے فائنل میں روس نے اسپین کو شکست دی اور جیت کا جشن منایا۔

مزید خبریں :