کھیل
21 جون ، 2015

کوپا امریکا میں ارجنٹینا نے جمیکا کو ایک گول سے ہر ادیا

کوپا امریکا میں ارجنٹینا نے جمیکا کو ایک گول سے ہر ادیا

سان تیاگو.......کوپا امریکا میں ارجنٹینا نے جمیکا کو ایک گول سے ہر ادیا ،یوروگوائے اور پیرا گوئے کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیاچلی میں جاری ایونٹ میں جمیکا نے ارجنٹینا کو ٹف ٹائم دیا ۔ارجنٹینا نے 11 ویں منٹ میں GONZALO کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔سابق چیمپین نےاس کے بعد بھی جمیکن گول پر کئی حملے کئےلیکن گول نہ بنا۔جمیکن نے بھی گول برابر کرنے خوب جدوجہد کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ارجنٹینا نے میچ ایک صفر سے جیت کر پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔گروپ کے ایک اور میچ میں یوروگوائے اور پیراگوئے کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔29ویں منٹ میں دفاعی چیمپین یوروگوائے نے JOSE MARIA کے ذریعے برتری حاصل کی۔لیکن پہلے ہی ہاف میں پیراگوئے کے LUCAS BARRIOSنے حساب برابر کر دیا۔اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ ایک ایک سے برابری پر ختم ہوا۔پول میں پیراگوئے دوسرے اور یوروگوئے تیسرے نمبر پررہے۔

مزید خبریں :