21 جون ، 2015
گال .....گال ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے پر سری لنکا نے 4وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنالئے۔کرونا رتنے 63اور میتھیوز5رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز 63 رنز دو کھلاڑی آوٹ سے شروع ،پہلی ہی گیند پر ہوم ٹیم کی پہلی وکٹ گرگئی،یاسر شاہ نے نائٹ واچ مین کو صفر پر چلتا کیا۔اس کے بعد کرونا رتنے اور تھری مانےنےاچھی بیٹنگ کی ،لیکن وہاب ریاض نے یونس خان کی مدد سے تھری مانے کو 44 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ کر دیا۔ دوسری جانب کرونا رتنے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کھانے کے وقفے پر کرونا رتنے 63اور میتھیوز 5رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔