کھیل
21 جون ، 2015

سری لنکا206رنزپر آئوٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف

سری لنکا206رنزپر آئوٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف

گال .....گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں206رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،یوں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے90رنز کاہدف ملا ہے۔یاسر شاہ نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 7وکٹیں حاصل کیں۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز 63 رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع ،پہلی ہی گیند پر ہوم ٹیم کی پہلی وکٹ گرگئی،یاسر شاہ نے نائٹ واچ مین کو صفر پر چلتا کیا۔اس کے بعد کرونا رتنے اور تھری مانےنےاچھی بیٹنگ کی ،لیکن وہاب ریاض نے یونس خان کی مدد سے تھریمانے کو 44 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ کر دیا۔ دوسری جانب کرونا رتنے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کھانے کے وقفے پر کرونا رتنے 63اور میتھیوز 5رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ کھیل کے دوسرے سیشن میں بھی میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،کپتان میتھیوز 5رنز بناکر یاسرشاہ کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔کرونا رتنے بھی 79رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔وتھا ناگے صرف ایک رن بناسکے، ان کی وکٹ بھی یاسر شاہ کے حصے میں آئی۔پرساد کو2رنز پر ذوالفقار بابر نے پویلین کی راہ دکھائی۔ہیراتھ بھی ایک رن بناکر یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔چندیمل 38رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر آئوٹ ہوئے، یوں سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 206رنز بناسکی اور پاکستان کو گال ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 90رنز کا ہدف ملا ہے۔یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں 7کھلاڑیوں کا شکار کیا ،ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں یاسر شاہ نے9وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں :