25 جون ، 2015
نیویارک.........انڈے کی زردی کو بغیر توڑے سفیدی سے الگ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، لیکن اس نوجوان کے لیے یہ کام بالکل بھی مشکل نہیں، جو پلک جھپکتے ہی ایک انوکھا طریقہ استعمال کرتے ہوئے مہارت سے یہ کام سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نوجوان نے ایک خالی بوتل کو الٹا کرتے ہوئے ہوا کا کچھ دباؤ بوتل سے باہر نکالا اور زردی کو اوپر لے جاکر جیسے ہی یہ دباؤ کم کیا، تو زردی صرف 30سیکنڈ میں سفیدی سے الگ ہو کر بوتل میں گِر گئی۔ مہارت تو دیکھئے کہ اس نوجوان کا بار بار یہ عمل دہرانے پر بھی زردی ٹوٹ کر سفیدی میں حائل نہیں ہوئی، بلکہ ہر بار بآسانی بوتل میں داخل ہوتی رہی۔