25 جون ، 2015
دبئی.......پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے منصب پر فائز ہو گئے۔بارباڈوس میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ظہیر عباس کو آئندہ ایک سال کےلیے صدارت کا منصب سونپا گیا۔آئی سی سی اجلاس میں شریک ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عظیم کھیل کی گورننگ باڈی کا صدر بننے پر خوش ہیں،انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور تمام آئی سی سی ممبرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن نےظہیر عباس کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس ایک مثالی کرکٹر ہیں،جنہوں نے کرکٹ سچی اسپرٹ اور مہارت کے ساتھ کھیلی اور یہ کرکٹ کےلیے بیش قدر ایمبسیڈر ہیں۔اجلاس میں سربیا کرکٹ فیڈریشن کو 58 ویں ایفیلیٹ ممبر کے طور پر منظوری دی گئی،جبکہ مراکو اور ترکی کی ایفیلی ایشن معطل اور برونائی کی منسوخ کر دی گئی۔