28 جون ، 2015
نیویارک..........کہتے ہیں کہ مو سیقی روح کی غذا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس آفیسر بھی اپنے پر قابو نہ رکھ سکا اور سٹرک پر بلا جھجک ڈانس کر نے میں مشغول ہو گیا۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وردی میں ملبوس اس پو لیس آفیسر نے جیسے ہی رقص شروع کیا، تو اس کے آس پاس کھڑے لوگ بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر رقص کر نے لگے اور سٹرک پر ایک پارٹی کا سا سماں بن گیا۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر نا صرف دھوم مچادی ہے، بلکہ اب تک سینکڑوں افراد اسے دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔