30 جون ، 2015
پشاور ......خیبر پختونخوا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران 7 ہزار سے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے سے رہ گئے ۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 20 اضلاع میں5 ہزارسے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔ حالیہ پولیو مہم یکم جون سے شروع کی گئی تھی ،اس دوران 3 لاکھ 86 ہزار264 بچوں کوقطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔7 ہزار بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔