دلچسپ و عجیب
01 جولائی ، 2015

امریکی خاتون دنیا کی عمر رسیدہ میراتھون کھلاڑی بن گئیں

امریکی خاتون دنیا کی عمر رسیدہ میراتھون کھلاڑی بن گئیں

سان ڈیاگو...........امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک 92سالہ امریکی خاتون دنیا کی سب سے عمر رسیدہ میراتھون مکمل کر نے والی خاتون بن گئی ہیں۔ ھاریٹ تھامسن نامی ان خاتون نے نوجوانوں کے ساتھ اس دوڑ میں حصہ لے کر کامیابی سے سات گھنٹے 24منٹ اور 36سیکنڈ میں مسلسل دوڑ کر یہ میراتھون ریس مکمل کی۔ میراتھون مکمل کر نے کے بعد ان معمر خاتون کے جذبات قابلِ دید تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ اور باقاعدگی سے ایکسر سائز کر نے کی وجہ سے انھوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ واضح رہے کہ ان معمر خاتون نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ میراتھون مکمل کر نے والی کھلاڑی ہونے کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

مزید خبریں :