01 جولائی ، 2015
اسلام آباد ......صدر مملکت ممنون حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 2 برسوں میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو جائیگا۔ ان کاکہنا تھا کہ پولیو کے پھیلاؤ کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ وہ عناصر ہیں جو خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث ہیں۔ انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین اور روٹری فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین مائیکل میک گوورن نے وفد کےہمراہ صدرممنون حسین سےملاقات کی۔صدرکا کہناتھاکہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، عالمی برادری تعاون کرے، دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے انسداد پولیو مہم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔