پاکستان
01 جولائی ، 2015

کمیشن میں ثابت کردیا کہ الیکشن منصفانہ نہیں ہوئے،عمران خان

کمیشن میں ثابت کردیا کہ الیکشن منصفانہ نہیں ہوئے،عمران خان

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کمیشن میں ثابت کردیا کہ الیکشن منصفانہ نہیں ہوئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ن لیگ کے لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ جوڈیشل کمیشن کیا ہے،کمیشن ثبوت بھی طلب کرسکتا ہے، انتخابات میں دھاندلی ہوئی یانہیں اس حوالے سے ہم سچ ڈھونڈنےمیں کمیشن کی مدد کر رہےہیں،ہم نے منظم دھاندلی ثابت کردی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’35پنکچرز‘‘کا دعویٰ محض سیاسی بات تھی۔عمران خان سے حامد میر نے سوال کیا کہ جوڈیشل کمیشن میں ’’35پنکچرز‘‘ کی بات کیوں نہ کی؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ سیمسن نے ہمیں اورآغا مرتضیٰ پویا نے امریکی سفیر کے حوالے سے35پنکچر کی بات کی اور ٹوئٹ ہوگیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اصل گیم پنجاب میں ہوا،جو پنجاب میں جیت گیا وہ پاکستان میں جیت گیا،پنجاب میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے،پنجاب کے بعض حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے، پنجاب میں 20 فی صد حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرزبھیجے گئے،149حلقوں میں 5 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرزچھاپے گئے،پنجاب میں سب سے زیادہ اضافی بیلٹ پیپرزچھاپے گئے،فخرالدین جی ابراہیم کو کچھ پتانہیں تھا،پرویز الہٰی کے دورمیں پنجاب میں ترقی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نےجوبھی فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے۔

مزید خبریں :