01 جولائی ، 2015
سرگودھا.......ق لیگ کےصدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو بی بی سی کے خلاف فوری طور پر برطانوی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ 1991ءمیں ایک برطانوی اخبار نےان کے خلاف جھوٹی خبر شائع کی تھی، اس پر انہوں نے برطانوی عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا، اخبار نے صفحہ اوّل پر اپنی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ہماری پوری فیملی سے معافی شائع کی تھی اور اسے مقدمہ کے تمام اخراجات بھی ادا کرنا پڑے تھے۔ شجاعت حسین نے الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ وہ بے گناہی ثابت کرنے کے لیے فوری طور پر بی بی سی کے خلاف دعویٰ دائر کریں۔