پاکستان
01 جولائی ، 2015

لاہور:عمران خان کے بھانجوں کا مال روڈ پرٹریفک وارڈن پرمبینہ تشدد

لاہور:عمران خان کے بھانجوں کا مال روڈ پرٹریفک وارڈن پرمبینہ تشدد

لاہور.......لاہور میں عمران خان کے بھانجوں نے مبینہ طور پر ایک ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اعظم اورعبداللہ نے ٹریفک وارڈن کو مال روڈ پر نہر کے پل پر تشدد کیا ہے۔ وارڈن شکیل نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں روکا تھا۔ انہوں نے گاڑی کے کاغذات دکھانے سے انکار کیا اور تکرار پر دونوں نے وارڈن کو مارنا شروع کردیا۔ ٹریفک وارڈن نے ملزموں کے خلاف درخواست دی جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

مزید خبریں :