01 جولائی ، 2015
اسلام آباد........عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو غیر حاضری کے عرصے کی تنخواہیں نہیں لینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تنخواہ ملی تو شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کردوں گا، اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے تنخواہ نہ لی تو وہ لوگ کھالیں گے، یہ رقم ’’اُن‘‘ لوگوں کے پیٹ میں چلی جائے گی۔ عمران خان نے یہ بات کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔